کھمم کو پانی کی سربراہی کیلئے تین ریاستی وزراء کا جائزہ اجلاس

   

وزیر آبپاشی نے ریاست میں آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کے ذریعہ زرعی شعبہ کو پانی سربراہ کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اتم کمار ریڈی نے بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صرف ایک ماہ میں حکومت عوام کے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزراء اور عہدیدار مسائل کے حل کیلئے عوام کے درمیان ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے نظم و نسق میں جوابدہی اور شفافیت کا بھروسہ دلایا اور کہا کہ صرف ایک ماہ میں حکومت نے اپنی سنجیدگی کا ثبوت دیا ہے۔ 100دنوں میں چھ تیقنات پر عمل آوری کا وعدہ تھا جن میں سے دو پر حلف برداری کے دو دن بعد سے عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ عوام حکومت کی تبدیلی سے آزادی محسوس کررہے ہیں۔ محکمہ سیول سپلائیز کے قرضہ جات 58 ہزار کروڑ کے ہیں جو سابق حکومت کی غلط حکمرانی کا ثبوت ہے۔ کانگریس حکومت سرکاری محکمہ جات سے کرپشن کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام دوست حکومت فراہم کرے گی۔1