کھمم کو پانی کی سربراہی کیلئے تین ریاستی وزراء کا جائزہ اجلاس

   

پراجکٹ کا کام جاریہ ماہ کے اواخر تک مکمل کرنے کی ہدایت: اتم کمار ریڈی

حیدرآباد۔/7 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ اور وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے آج مشترکہ طور پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے کھمم ضلع کے سیتا رام ساگر پراجکٹ کے ذریعہ آبپاشی کیلئے پانی کی اجرائی کا جائزہ لیا۔ وزراء نے جاریہ ماہ کے اواخر تک سیتا رام پراجکٹ کے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزراء نے سکوپلی اور پالیرو ٹنل کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ کھمم اور بھدرادری اضلاع میں پانی کی سربراہی کیلئے سیتا رام پراجکٹ کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ عہدیداروں نے تعمیری کاموں میں موجودہ پیشرفت سے واقف کرایا۔ وزراء کو بتایا گیا کہ ایک لاکھ 60 ہزار ایکر اراضی کو سیراب کرنے کا منصوبہ ہے۔ ابھی تک 7500 کروڑ خرچ کئے گئے۔ وزراء نے باقی کاموں کیلئے ٹنڈر طلب کرنے کی ہدایت دی جس کے تحت مزید 70 کروڑ کے کام انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ (سلسلہ صفحہ 2پر)