کھڑگے کے کانگریس صدر منتخب ہونے کے بعدمایاوتی نے کہاکہ کانگریس دلتوں کو ’بلی کا بکرا‘ بنارہی ہے

,

   

گاندھیو ں کے قابل بھروسہ کے طور پر تسلیم کئے جانے والے کھڑگے 26اکٹوبر کے روز کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے تاکہ مشکلات سے دوچار پارٹی کوبحران سے باہر نکالا جاسکے۔


لکھنو۔ کانگریس صدر کے طور پر ملکا ارجن کھڑگے کے انتخاب کے ایک روز بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے منگل کے روز137سال پارٹی پارٹی پر مشکل وقت میں دلتوں کو یاد کرنے او رانہیں ”بلی کا بکرا“ بنانے کا مورد الزام ٹہرایاہے۔

کھڑگے (80سال) کرناٹک سے ایک دلت لیڈر ہیں نے اس تاریخی الیکشن میں اپنے قدیم روایتی حلیف66 سالہ ششی تھرو ر کو شکست دی اور 24سالوں میں پہلی مرتبہ ایک غیر گاندھی کے طور پرمنتخب ہونے والے پہلے صدر کی فہرست میں اپنا نام شامل کروالیاہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مایاوتی نے کہاکہ ”تاریخ اس بات کی عینی شاہد ہے کہ کانگریس نے غریبوں کے مسیحا بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر او ران کے سماج کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور دور رکھا ہے۔

اپنے اچھے وقت میں دلتوں کے اعزاز او ران کے تحفظ کو یہ پارٹی یاد نہیں کرتی مگر اپنے خراب دنوں میں انہیں بلی کا بکرا ضرور بناتی ہے“۔

انہوں نے ایک او رٹوئٹ میں کہاکہ ”اپنے اچھے دنوں میں یہ کانگریس پارٹی غیردلتوں کو زیادہ تر یاد رکھتی ہے اور اپنے خراب دنوں میں جیسا کہ موجود وقت میں کیاہے دلتوں کو آگے کردیتی ہے۔ کیایہ فریب اورجعلی سیاست نہیں ہے؟کیا یہی دلتوں سے کانگریس کی حقیقی محبت ہے؟“۔

گاندھیو ں کے قابل بھروسہ کے طور پر تسلیم کئے جانے والے کھڑگے 26اکٹوبر کے روز کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے تاکہ مشکلات سے دوچار پارٹی کوبحران سے باہر نکالا جاسکے۔