کھیل کے دوران زہریلی اشیاء کا استعمال کرنے سے شیر خوار کی موت

   

حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کھیل کے دوران نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرنے سے ایک شیرخوار بچہ فوت ہوگیا ۔ چیوڑلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 17 ماہ بکیش وہن ساہو کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ ساہو ، انتارم ، چیوڑلہ علاقہ کے ساکن رمیش کمار کا بیٹا تھا ۔ اس خاندان کا تعلق چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے ۔ 23 اکٹوبر کے دن بچہ کھیل رہا تھا اور پولیس سمجھتی ہے کہ بچہ نے کھیل کے دوران کوئی نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع