کہرکے باعث طیارے میں لاپرواہی سے ڈی جی سی اے ناراض

   

نئی دہلی: شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔ یہ نوٹس کہرے کے دوران فلائٹ میں لاپرواہی سے متعلق ہے اور نوٹس کا جواب دینے کے لئے ایئرلائنز کمپنیوں کو 14 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔دراصل گزشتہ کچھ دنوں سے کم وزیبلٹی (مرئیت) یعنی کم روشنی کی وجہ سے صرف ٹرینڈ کیپٹن ہی فلائٹ کا آپریشن کر رہے ہیں۔ ایسے میں اسپائس جیٹ اور ایئر انڈیا کے تقریباً 58 فلائٹس کا رُخ موڑ دیا گیا کیونکہ ان فلائٹ کے کیپٹن کو کم وزیبلٹی میں لینڈنگ کی ٹریننگ نہیں دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہوائی اڈہ کے افسران نے جانکاری دی تھی کہ 24 ، 25 ، 27 اور 28ڈسمبر کی شب آئی جی آئی ایئرپورٹ سے 58 فلائٹس ڈائیورٹ ہوئی ہیں۔ ان میں سے 50 فلائٹس صرف اس لئے ڈائیورٹ ہوئیں کیونکہ پائلٹ کو کم وزیبلٹی میں لینڈنگ نہیں آتی تھی۔اس معاملے پر ڈی جی سی اے نے ایئرلائنس اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے تصدیق کی۔ بعد ازاں اسپائس جیٹ اور ایئر انڈیا کو نوٹس جاری کیا گیا۔ڈی جی سی اے نے اس معاملے پر ایسے وقت میں کارروائی کی ہے جب کم وزیبلٹی اور دھند کی وجہ سے کئی فلائٹس ڈائیورٹ کی گئی ہیں۔