کیا سی اے بی ائینی اصولوں پر عمل پیرا ہے؟

,

   

نئی دہلی۔ کیاشہریت ترمیمی بل (سی اے بی) ائینی روح کی خلاف ورزی ہے‘ جو کہ ایک سکیولر دستاویزجس میں مذہبی خطوط پر درجہ بندی سے منع کرتا ہے؟۔

ممکنہ طور پر یہ مذکورہ قانون کو یقینی طور پرتقریبا قانونی چیالنج کا اس کو سامنا ہوگا‘ کئی سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ عدالت میں اس معاملے کو لے جائیں گے۔

سینئر وکیل اپمانو ہزاریکا نے کہاکہ سی اے بی قانون سازی کی پالیسی کے متعلق بیان کردہ ایکٹ کے پیش نظر یہ ارٹیکل14کی خلاف ورزی ہے‘

جو حقوق مساوات پرمشتمل ہے۔ تاہم ایڈوکیٹ سائی دیپک ایر نے کہاکہ انہیں سی اے بی میں ”کوئی کمزور“ نہیں دیکھائی دی ہے اور کہاکہ اس سے ارٹیکل14کی کہیں بھی خلاف ورزی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت یہ جواز پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے کہ پڑوسی ممالک میں زیادتیوں کا شکار پناہ گزینوں‘ سوائے مسلمانوں کے شہریت فراہم کی جائے گی

۔ایک او رقانونی دلیل کا امکان اس کے متعلق ہے کہ آیا سی اے بی ائین کے بنیاد ڈھانچے کی خلاف ورزی کرتا ہے یا نہیں۔