15 اگست 2022 ء تک کے وعدوں پر مشتمل تقاریر کی تصویر ٹوئیٹر پر اپ لوڈ، وضاحت کرنے پر زور
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے وزیراعظم نر یندر مودی کی جانب سے ملک کے آئندہ 25 سال کیلئے 5 اہداف کا تعین کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ما ضی میں جو نشانے مختص کئے گئے تھے، اس کا کیا ہوا استفسار کیا۔ ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ماصی میں اعلان کیا تھا کہ 15 اگست 2022 ء تک بھارت کئی کامیابیاں حصال کرے گا ، کتنے وعدے کئے گئے تھے اور کتنے وعدوں کو پورا کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم ملک کے عوام سے اس کی پہلے وضاحت کریں ۔ پیر کے دن وزیراعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ 25 سال میں ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے پنچ پر ان (5 اہداف) مقرر کئے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعظم نے جن 5 اہداف کا ذکر کیا ہے ، وہ بہترین ہے ۔ تاہم 15 اگست 2022 ء کیلئے ماضی میں جونشانے مختص کئے گئے تھے، اس کو خود وزیراعظم نریندر مودی نے نظر انداز کردیا ۔ ملک کے عوام جاننا چاہتے ہیں ، ماضی میں جو وعدے کئے گئے تھے ، اس کا کیا ہوا ہے ۔ ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ ہائش ٹیاگ سے ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وزیراعظم مودی کے ماضی میں کی گئی تقاریر کا احاطہ کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ 2022 تک تمام غریب عوام کو مکان تعمیر کر کے دیا جائے گا ۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کردی جائے گی ۔ ہندوستانی معیشت کو 5 ٹریلین ڈالر میں تبدیل کرنے اور 2022 ء تک ہر گھر کو برقی سربراہ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کے ٹی آر نے کہا وزیراعظم مودی صرف وعدے کرتے ہیں، اس کو عملی جامہ نہیں پہناتے۔ ن