کیرالا میں ترک تعلیم سے امریکی جج بننے تک کا سفر

,

   


51 سالہ سریندرن پٹیل دسویں کے بعد مزدوری کرنے پر مجبور ہوئے تھے

ٹیکساس : کیرالا کے سریندرن کے پٹیل ہندوستان کیلئے واقعی قابل فخر ہیں کہ اُنھوں نے اپنے تعلیمی سفر کے دوران فیملی کے مشکل معاشی حالات کے باوجود تعلیمیافتہ بننے اور بلند مقام پر پہونچنے کی کاوش کو ناکام ہونے نہیں دیا ۔ آج 51 سالہ سریندرن پٹیل امریکی جج ہیں ۔ وہ ٹیکساس میں ڈسٹرکٹ جج کی حیثیت سے حلف لے چکے ہیں ۔ کیرالا میں ضلع کسارا گوڑ سے تعلق رکھنے والے سریندرن نے بتایا کہ دسویں جماعت کے بعد اُنھیں اسکول میں اپنا تعلیمی سفر ترک کرنا پڑا ۔ انھوں نے ایک سال تک روزانہ کی اُجرت پر بیڑی بنانے کا کام کیا ۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہی وہ مرحلہ ہے جس نے زندگی کے بارے میں اُن کا نظریہ بدلا ۔ بعد میں انھوں نے ایل ایل بی کی تکمیل کی اور ہندوستان میں وکالت بھی کی ۔ اس کے بعد وہ امریکہ پہونچے ، پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔