ترواننت پورم۔ 17 مئی (یو این آئی) کیرالہ میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر آر بندو نے یہاں ڈرون ٹیکنالوجی کے سنٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کا افتتاح کیا۔ سی او ای کا قیام ایڈیشنل اسکل ایکوزیشن پروگرام (اے ایس اے پی) کیرالہ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت، مرکز برائے ایرو اسپیس ریسرچ (سی اے ایس آر)، انا یونیورسٹی کے تعاون سے کیا ہے ۔ سی او ای میں اے ایس اے پی کیرالہ کا دوسرا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) سے منظور شدہ ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن (آر پی ٹی او) ہے ۔ مہارت سازی کی یہ جدید سہولت متوقع امیدواروں کو ڈرون پائلٹ کی تربیت حاصل کرنے اور ڈی جی سی اے سے ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔