کیرالا میں کورونا کے 20,728 نئے کیس

   

تھرواننتاپورم : کیرالا میں اتوار کو کورونا کے 20,728 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 56 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 16,837 ہوگئی ہے ۔اب تک کے متاثرین کی تعداد 34,11,489 ہوگئی ہے ۔ یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب ریاست میں 20 ہزار سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 17,792 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں 27 جولائی کے بعد سے اب تک 1,28,373 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔