نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کیرالہ کے 1464 کروڑ روپے سے زیادہ کے 12 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ گڈکری نے ایکس پر یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کل 105 کلو میٹر طویل ان پروجیکٹوں سے تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان بلاتعطل ٹریفک چلائی جاسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نقل و حمل کی مجموعی لاگت کو کم کرنے اور قومی شاہراہوں پر سڑک حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔