بنگلورو: بنگلورو میں کیرالا کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور اس سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا لیکن حال ہی میں تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ متاثرہ لڑکی جوکہ ایک کمپنی میں فری لانسر کے طور پر کام کرتی ہے، اس نے اپنے گھر پہنچنے کے لیے بائیک ٹیکسی بک کروائی تھی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ لڑکی نشے کی حالت میں تھی جب موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیور موقع پر پہنچا۔ نیلادری نگر کی طرف سفر کرتے ہوئے وہ تقریباً بے ہوش ہوگئی۔ صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیور اپنی خاتون دوست کی مدد سے اسے اپنے کمرے میں لے گیا۔ بعد ازاں ملزم اور اس کے دوسرے مرد دوست نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ اس کے کمرے میں اجتماعی زیادتی کی۔ جب متاثرہ لڑکی ہوش میں آئی تو ملزم نے اسے چھوڑ دیا۔ تاہم اس نے اسے دھمکی دی کہ وہ اس معاملے کے بارے میں کسی کو بھی ظاہر نہ کرے۔ متاثرہ نے ہمت کی اور پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔