کیرالا کے اعلی پولیس عہدیدار’جئے شری رام‘ کے نعرے مزیدلگائے جانے چاہئے

,

   

تھریسور۔برطرف ڈی جی پی جاکیب تھامس نے جمعرات کے روز کہاکہ ملک میں ”شیطانی طاقتوں“ نمٹنے کے لئے ’جئے شری رام‘ جیسے نعرے زیادہ لگائے جانے چاہئے۔

رامائن تہوار کے ضمن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھامس نے بھگوان رام کوسچائی‘ ایمانداری اور انصاف کی ایک مثال قراریا۔ اور آج ان اصولوں کو اپنے اور آگے بڑھانے کی ضرورت ہے‘جو رام استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کیرالا کے پالاکڈ ضلع کے اتاپڈی میں ہوئی قبائیلی شخص مدھوکا بے رحمانہ قتل اور چاوکاڈ میں سیاسی کارکن کا قتل اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ رام کے اقدار کی نمائندگی لازمی ہے۔

تقریر ختم کرنے سے قبل نعرے لگاتے ہوئے تھامس نے کہاکہ ”ہمیں ایسا ملک نہیں بننا ہے جہاں پر جئے شری رام کانعرہ ممنوعہ ہو۔

اب وقت ہے ہمیں جئے شری رام کانعرے مزید لگانا چاہئے“۔ انہیں بدعنوانی کے الزام میں معطل 2010-11کے درمیان برطرف کردیاگیاتھا۔

انہوں نے اس کے خلاف عدالت کادروازہ کھٹکھٹایاتھا جس پر سنٹرل ایڈمنسٹرٹیو ٹربیونل نے ریاستی حکومت کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ وہ انہیں ڈی جی پی کے مساوی عہدے پر بحال کرے