کیر ہاسپٹل میں گنجلک سرجری سے مریض محفوظ

   

حیدرآباد :۔ کیر ہاسپٹل ، ہائی ٹیک سٹی میں ڈاکٹر بھارت وجئے پروہت کے زیر صدارت کارڈیالوجسٹ کی ایک ٹیم نے ایک 68 سالہ مریض پر ہندوستان کے پہلے نیوجنریشن بائیو ریزاربیبل و اسکولر اسکا فولڈ BVS انجام دے کر ، مریض کی زندگی بچائی ، BVS ایک نان میٹالک میش ٹیوب ہے ۔ جونیر و آرٹری ( تنگ شریان ) کے علاج میں استعمال ہوتا ہے ۔ یہ اسٹینٹ کے مماثل ہے ، لیکن ایک مرتبہ شریان ( نس ) بلاک ہو تو اس کو دھیمی رفتار سے مندمل کرتا ہے ۔ علاج کے بعد قدرتی طور پر یہ کام کرتا ہے اور خود سے کھل جاتا ہے ۔ ڈاکٹر بھارت وجئے پروہت ، ڈائرکٹر و ہیڈ شعبہ امراض قلب ، کیر ہاسپٹلس نے کہا کہ مریض کی حالت بہت خراب تھی اور ہم نے فوری طور پر اطمینان بخش علاج انجام دیا ۔ BVS امپلانٹ کیا اور سرجری بغیر کسی پیچیدگی سے انجام کو پہنچی اور اس کا ’ اسکا فولڈ ‘ 2 تا 3 برس میں مندمل ہوجاتا ہے ۔۔