کیسینو کنگ چکوٹی پروین کے خلاف مقدمہ ، گجویل میں بغیر اجازت ریالی کی کوشش

   

حیدرآباد : /5 جولائی (سیاست نیوز) گجویل ٹاؤن میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران بغیر اجازت کے ریالی نکالنے پر کیسینو کنگ چکوٹی پروین کے خلاف پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ منگل کو پروین نے گجویل میں فرقہ وارانہ تشدد کی صورتحال کے باوجود بھی بغیر اجازت کے چھترپتی شیواجی کے مجسمہ کو پھول پہنانے اور بعد ازاں ایک ریالی کی شکل میں متاثرہ علاقہ میں گھومنے پر گجویل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے علاقہ سعیدآباد سے تعلق رکھنے والے چکوٹی پروین کے خلاف بیرونی ممالک میں بڑے پیمانے پر کیسینو چلانے اور رقمی ہیراپھیری کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مقدمہ درج کیا تھا اور حالیہ دنوں تھائی لینڈ پولیس نے بھی غیرقانونی طور پر ایک ہوٹل میں جوا چلانے پر اسے گرفتار کیا تھا ۔ واضح رہے کہ پیر کی شب گجویل ٹاؤن میں دونوں فرقوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی اور اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسلمانوں کے دوکانات اور مسجد پر سنگباری کی تھی ۔ پروین اچانک گجویل پہنچ کر ریالی نکالنے پر پولیس نے اس کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔ ب