ووہان: چین میں یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ایسا جبہ بنایا ہے جس کو پہننے والا سیکوریٹی کیمرہ کی آنکھ سے اوجھل ہو سکتا ہے۔اس جبے میں استعمال کی گئی اسپیشل کیموفلاج ٹیکنالوجی کا مطلب ہیکہ اس کو پہننے والے انسان کی شناخت مصنوعی ذہانت کے ذریعہ نہیں جاسکتی ہے اور اس میں دور جدید کی طریقہ حرب کو بدل کر رکھ دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ ووہان یونیورسٹی کی ٹیم نے ’اِنوز ڈیفینس‘نامی ایک کوٹ بنایا ہے جس کو پہن کر لوگ مصنوعی ذہانت کے تحت چلنے والے سیکوریٹی کیمرہ کی آنکھ سے بچ سکتے ہیں۔یہ کوٹ ایک عام سے کوٹ کی طرح دکھتا ہے لیکن جدید ایلگورتھم ایسے نقوش (پیٹرن) بناتے ہیں جو کوٹ پہننے والے کو مشین کی نگاہوں سے چھپا لیتے ہیں۔دن کے وقت یہ پیٹرن مصنوعی ذہانت سے چلنے والے کیمرہ کی آنکھ میں دھول جھونکتے ہیں جبکہ رات کے وقت کوٹ سے نکلنے والی گرمائش انفرا ریڈ کیمرہ کو الجھا دیتی ہے۔