کینیڈا: برفیلے طوفان کے سبب دس لاکھ شہری بجلی سے محروم

   

کیوبک : کینیڈا میں ملک کے مشرقی علاقوں میں برفیلے طوفان سے ہونے والے نقصان کے سبب دس لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔کینیڈا کی وزارت ماحولیات نے کیوبیک صوبے میں برفیلی بارش سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے نتیجے میں درختوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔ کیوبیک کی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہائیڈرو-کیوبیک کے مطابق مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کو دس لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ہائیڈرو کیوبیک کے مطابق بجلی کی فراہمی میں تعطل درختوں پر برف کی تہہ جمنے کے بعد بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا ہے۔کمپنی کے مطابق تقریبا 5 لاکھ متاثرہ صارفین مونٹریال کے باسی ہیں اور وہاں پر شہری انتظامیہ سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہے اور بجلی کی بحالی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔