ٹورنٹو؍ اٹاوا: کینیڈا میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 4 ہندوستانی شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ٹورنٹو کے قریب آدھی رات کے وقت پیش آیا، جب ایک ٹیسلا کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔ مہلوکین میں سے 2 کی شناخت گجرات کے گودھرا سے ہوئی ہے۔گودھرا کے متوطن 30 سالہ کیتا گوہل اور 26 سالہ نیل گوہل اپنی گاڑی میں دو دیگر افراد کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ یہ معلوم ہوا کہ ٹیسلا کار کے بیاٹری میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد کی جان چلی گئی۔ موٹر سائیکل سواروں نے اس حادثہ کے بعد کار میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی، مگر ان کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ وہ کسی کو بھی بچانے میں کامیاب نہ ہوئے۔