کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی آج نئی دہلی آمد

   

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) ہند-کینیڈا تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں کے درمیان، کناڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اتوار کی شام تین روزہ دورے پر یہاں پہنچیں گی۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ انیتا آنند پیر کی سہ پہر کو وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ بعد میں شام کو وہ تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کریں گی۔ دونوں فریقین بنیادی طور پر باہمی تجارت، توانائی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔