ٹورنٹو : کینیڈین پولیس نے ملکی بندرگاہ سے افیون کی بھاری مقدار ضبط کر لی ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کی مقدار تقریباً 2.5 میٹرک ٹن ہے جو مغربی صوبہ برٹش کولمبیا کی بندرگاہ وینکوور سے گزرنے والے کنٹینرز میں چھپائی گئی تھی۔کینیڈا کی بارڈر سیکورٹی ایجنسی نے جمعہ کی رات منشیات کی ضبطی کا اعلان کیا ۔ تاہم پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ منشیات کہاں سے آئی، اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ آیا اس دوران کوئی گرفتاری بھی ہوئی ہے یا نہیں۔اس حوالے سے امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی جانب سے جمعرات کو ایک رپورٹ بھی شائع ہوئی۔