کیوراساؤ کے گول کیپر کا 15 گول روکنے کا ریکارڈ

   

میامی 21جون(یواین آئی ) فٹبال ورلڈ کپ میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ گروپ ای کے اس میچ میں کوراساؤ کے گول کیپرنے شاندار کھیل پیش کیا اور ایکواڈور کے 15سے زائد حملے ناکام بنائے ۔پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے والے کوراساؤ نے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا اور ورلڈکپ میچ میں سب سے زیادہ حملے روکنے کا ریکارڈ برابرکردیا۔ اب ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچز جیتنا ہوں گے ۔ ایکواڈور اپنا آخری گروپ میچ جرمنی سے کھیلے گا جب کہ کوراساؤ کی ٹیم آئیوری کوسٹ کا سامنا کرے گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں نئی تاریخ رقم
68سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
واشنگٹن،21جون (یواین آئی ) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گول کی بارش نے فٹبال کی تاریخ بدل دی ہے ، ٹورنامنٹ نے صرف 33ویں میچ میں 100 گول کا سنگِ میل عبور کر لیا جو گزشتہ 68سال میں سب سے تیز رفتار ریکارڈ ہے ۔ یہ تاریخی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نیدرلینڈز کے اسٹار اسٹرائیکر کوڈی گیپکو نے سویڈن کے خلاف 5-1کی شاندار فتح میں تیسرا گول اسکور کر کے سنچری مکمل کی۔ 2026کے اس ٹورنامنٹ میں گول اسکورنگ کی اوسط 3.09 فی میچ تک پہنچ گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ ایڈیشن 300سے زائد گول تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1958کے بعد اتنے کم میچز میں 100 گول مکمل ہوئے ہیں۔ اس سے بھی تیز رفتار ریکارڈ صرف 1954کے ورلڈ کپ میں بنا تھا جب صرف 20میچز میں یہ ہدف حاصل ہوا تھا۔