چنڈی گڑھ : پنجاب کے سابق وزیراعلی اور پنجاب لوک کانگریس کے لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔انہوں نے آج ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی کہ وہ پازیٹیو آئے ہیں اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہلکی علامات محسوس ہونے پر جانچ کرائی اور رپورٹ پازیٹیو آنے پر احتیاط برتی۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے بھی اپنی جانچ کرانے کی اپیل کی۔