کیکو شردا نے انڈونیشیامیں ایک پیالی کافی و چائے کیلئے 78,650روپے ادا کئے۔

   

حیدرآباد: کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پرایک نیوز وائرل ہوئی تھی کہ ممبئی کی ایک ہوٹل ”فورسیزن“ میں دو ابلے ہوئے انڈوں کی قیمت 1,700 روپے لگائی گئی تھی۔ اور اسی طرح چندی گڑھ کے جے ڈبلیو میرٹ ہوٹل میں ایک بالی ووڈ اداکار کو دو موز کی قیمت 442روپے لگائی تھی۔

ان سب نے سوشل میڈیا پر اس کی مذمت کی تھی۔ لیکن کچھ روز قبل د ی کپل شرما شو سے مشہور کامیڈین کیکو شردا نے انڈونیشیا میں چھٹیاں گذاررہے تھے۔ انہیں وہاں ایک کپ کافی اور ایک چائے کا بل انڈونیشین کرنسی کے مطابق 78,650روپے ہوئے لیکن کیکو شردا نے اس کی شکایت یا مذمت نہیں کی۔ کیونکہ انڈونیشیا کے 78,650روپے ہندوستانی کرنسی میں صرف 400روپے ہوتے ہیں۔ کیکو شردا نے یہ اطلاع ٹوئٹر پر دی ہے۔