کے ایف سی قابل اعتراض ایڈ پر معافی مانگ لی

,

   

سڈنی: چکن کے گوشت میں مشہور کمپنی ”کے ایف سی“نے قابل اعتراض ویڈیو ایڈ پر معافی مانگ لی۔ اس ایڈ میں ایک خاتون کو دکھا یا گیا۔ جوایک کار کے شیشہ کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے مخصوص جسمانی اعضاء کو دیکھتی ہیں اور وہ یہ سمجھتی ہے کہ کار میں کوئی نہیں ہے۔ لیکن کار میں تین افراد ایک ماں اور دو بچے ہوتے ہیں۔ اور وہ یہ تمام منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اسی دوران اس کی ماں کار کا شیشہ نیچے کرتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=8&v=wRriM-LPy24&feature=emb_logo

وہ خاتون سہم جاتی ہے اور کہتی ہے کہ کیا کسی نے کے ایف سی نام لیا ہے؟ اس ایڈ پرکے ایف سی نے معافی مانگ لی۔ کے ایف سی انتظامیہ نے کہا کہ ”اگر ہمارے اس عمل سے کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو ہم معافی چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد اس بیچے اور خاتون کومنفی انداز میں پیش کرنا نہیں تھا۔“