کے ایل راہول کی اتھیا شیٹی سے شادی

   


ممبئی ۔بالی ووڈ کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی اورہندوستانیکرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔شیٹی خاندان کے ایک قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر شادی اس سال کے آخر تک یا اگلے سال جنوری میں ہوگی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس جوڑی کا پرتعیش مقامات یا ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات منعقد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے گھرجہان میں صرف اپنے چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کرنے کے خواہاں ہیں۔