کے بی سی میں نکہت نے سنائے بگ بی کو باکسنگ کی کہانی

   


ممبئی : کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نکھت زرین اور میرا بائی چانو پیر کو نشر ہونے والے کون بنے گا کروڑ پتی کے ایپی سوڈ میں میزبان امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی زندگی کے حیرت انگیز واقعات شیئر کریں گی۔ حال ہی میں جاری ہونے والے کے بی سی کے اشتہار میں، نکھت ایک ایسے واقعے کے بارے میں بات کر رہی ہیں جس میں ایک میچ کے دوران انہیں ٹھنڈ لگ گئی تھی۔اس اشتہار میں نکھت امیتابھ اور سامعین کو بتاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ کس طرح ان کی ایک آدمی سے لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ان کی آنکھیں کالی ہو گئیں اور ناک سے خون بہنے لگا۔ اس پر ان کی والدہ نے کہا تھا بیٹا تمہیں کچھ ہو گیا تو تم سے شادی کون کرے گا۔ امیتابھ نے حیرت سے کہا ’’اوہ‘‘۔ پھر نکھت کہتی ہے، میں نے جواب دیا، ‘ارے امّی، کیوں ٹینشن لے رہی ہیں، نام ہوگا تو دولہا کو لائن لگانی ہوگی۔اس پر امیتابھ ہنسنے لگتے ہیں۔