کے سی آر بوکھلاہٹ کا شکار : جانا ریڈی

   

حیدرآباد۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد جانا ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ 14 سے زیادہ لوک سبھا حلقوں پر کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کی جانب سے کانگریس حکومت ایک سال اقتدار سے محروم ہوجانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ پارٹی کی شکست اور دوسری طرف پارٹی قائدین کے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے سے کے سی آر پریشان ہیں، پارٹی کیڈر کے حوصلے بلند کرنے کیلئے بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ریونت ریڈی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کرے گی۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو جو نتائج برآمد ہوئے ہیں، وہی نتائج لوک سبھا انتخابات میں دوہرائے جائیں گے۔ جانا ریڈی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس سے عوام بیزار ہوچکے تھے، اس لئے عوام نے کانگریس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 100 دن میں پانچ بڑے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 10 سال میں جو کام نہیں کئے گئے، وہ کام ریونت ریڈی نے 100 دن میں کرکے دکھا دیئے ہیں جس سے ریاست کے عوام پوری طرح مطمئن ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ 2