کے سی آر نے اجمیر کو خصوصی غلاف روانہ کیا

   

حیدرآباد۔/7 جنوری، ( سیاست نیوز) صدر بی آر ایس اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کے موقع پر خصوصی غلاف روانہ کیا ہے۔ بنجارہ ہلز میں اپنی قیامگاہ پر بستر علالت پر کے سی آر نے خصوصی غلاف سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر بی آر ایس کے لیڈر محمد اعظم علی اور مذہبی شخصیتیں موجود تھیں۔ کے سی آر کی جانب سے ہر سال عرس شریف کے موقع پر خصوصی غلاف روانہ کیا جاتا ہے۔ محمد محمود علی نے بتایا کہ کے سی آر اجمیر شریف کے معتقد ہیں اور تلنگانہ تحریک کے آغاز کے بعد سے ہر سال خصوصی غلاف روانہ کیا جاتا ہے۔ روانگی کے موقع پر تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔ محمود علی نے کہا کہ کے سی آر نے اجمیر میں تلنگانہ زائرین کی سہولت کیلئے رباط کی تعمیر کا فیصلہ کیا جس کے لئے اراضی حاصل کرلی گئی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ کانگریس حکومت اجمیر میں رباط کی تعمیر کو مکمل کرے گی تاکہ تلنگانہ کے زائرین کو سہولت ہو۔1