کے سی آر نے چندرا بابو نائیڈو کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی سازش تیار کی تھی

,

   

60 ارکان اسمبلی تیار بھی ہوگئے تھے۔بی جے پی قائد و سابق وزیر اے چندر شیکھر کا سنسنی خیز انکشاف
حیدرآباد۔/2 جون، ( سیاست نیوز) بی جے پی قائد و سابق وزیر اے چندر شیکھر نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف سنسنی خیز الزام عائد کیا اور کہا کہ 2001 سے قبل انہوں نے اس وقت کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو اقتدار سے بیدخل کرنے سازش تیار کی تھی ، 60 ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہوگئی تھی ۔ 60 ویں رکن اسمبلی کی حیثیت سے جے نہرو سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کا انہوں نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے سامنے بھانڈا پھوڑ دیا جس سے سازش ناکام ہوگئی ۔ ناگول کے تنی انارم میں بی جے پی کے ایک اجلاس میں چندر شیکھر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور کے سی آر ایک ساتھ پہلی مرتبہ وزارت میں شامل ہوئے تاہم دوسری میعاد میں کے سی آر کو چندرا بابو نائیڈو نے وزارت میں شامل کرنے کی بجائے ڈپٹی اسپیکر بنادیا جس سے کے سی آر ناراض ہوگئے اور انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کے خلاف علم بغاوت کردیا اور انہیں اقتدار سے بیدخل کرنے کی سازش تیار کی جس میں وہ خود ( اے چندر شیکھر ) بھی شامل تھے۔ ضلع چتور کے بجلا گوپال کرشنا ریڈی بھی سازش کا حصہ تھے اور ہم تینوں نے تلگودیشم کے 60 ارکان اسمبلی کی تائید حاصل کرلی تھی۔ اکثریت کیلئے ایک اور رکن اسمبلی کی تائید کی ضرورت تھی ۔ جیوتولہ نہرو سے ربط پیدا کرنے پر نہرو نے اس کی اطلاع چندرا بابو نائیڈو کو دے دی۔ کے سی آر20 ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ ایک ساتھ تمام ارکان اسمبلی کو گورنر کے سامنے پیش کرنا چاہتے تھے ۔ تین چار ماہ تک مشاورت کے بعد بغاوت کیلئے 60 ارکان اسمبلی تیار ہوئے تھے۔ سازش ناکام ہونے کے بعد کے سی آر نے تلگودیشم سے علحدگی اختیار کرکے 2001 میں ٹی آر ایس تشکیل دی۔ ن