کے سی آر وزارت عظمیٰ کے لئے موزوں شخصیت ، انہیں نریندر مودی او رراہل گاندھی سے زیادہ دستور و آئین کا علم ہے : اسد الدین اویسی 

,

   

حیدرآباد: بی جے پی او رکانگریس ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔ کے چندر شیکھر راؤ نریندر مودی او رراہل گاندھی سے زیادہ قابل اور وزارت عظمیٰ کے نہایت موزوں ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین کے صدر او ر حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے امیدوار اسد الدین اویسی نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ مسٹر اویسی نے مزید کہا کہ قومی سیاسی پارٹیاں ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ خداکیا فیصلہ کرے گا او رعوام کیا فیصلہ کریں گے ۔

اگر آپ مجھ سے سوال کریں کہ مودی ، راہل او رکے سی آر میں سے وزیراعظم کون بن سکتا ہے ۔ تو میرا جواب ہوگا کہ کے مودی او رراہل سے زیادہ کے سی آر کو دستور و آئین کو زیادہ علم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتاہو ں کہ لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں ۔ اور میرے اس بیان سے مودی کے حامیو ں کی نیند اڑ جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ کے سی آر نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی مرکزمیں حکومت بنائے گی ۔

واضح رہے کہ اسد اویسی حیدرآباد میں ٹی آر ایس سے اتحاد ہوکر الیکشن لڑرہے ہیں ۔ کے سی آر اور اویسی چاہتے ہیں کہ مرکز میں غیر بی جے پی ، غیر کانگریس جماعت حکومت کرے ۔ مسٹر اویسی نے کہا کہ مجلس ٹی آر ایس کی دوست پارٹی ہے ۔