ٹی آر ایس کے سابق ایم پی نرسیا گوڑ کا بیان
حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ بی نرسیا گوڑ جنہوں نے حال ہی میں ٹی آر ایس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر اپنے ارکان اسمبلی کو بلیک میل کررہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نرسیا گوڑ نے کہا کہ کے سی آر سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی دختر کے نام کا استعمال کررہے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے کویتا کو انحراف کیلئے اُکسانے سے متعلق کے سی آر کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ نرسیا گوڑ نے کہا کہ ارکان اسمبلی خریدی معاملہ کی سی بی آئی یا ہائی کورٹ کے برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کی صورت میں حقائق منظر عام پر آسکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ چاروں ارکان اسمبلی کو چیف منسٹر نے عملاً محروس کیوں رکھا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے کویتا کی شکست میں ٹی آر ایس ہائی کمان کا اہم رول ہے۔ پارٹی میں ایک اور پاور سنٹر بننے سے روکنے کیلئے کویتا کو شکست سے دوچار کیا گیا۔ر