کے سی آر کی 22 اپریل تا 10 مئی بس یاترا

   

بی آر ایس قائدین کی چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات ، منظوری دینے کی اپیل
حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) بی آر ایس پارٹی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے سربراہ کے سی آر کی بس یاترا شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بی آر ایس قائدین کا ایک وفد آج چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کے سی آر 22 اپریل سے 10 مئی تک ریاست میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کیلئے بس یاترا کریں گے۔ کے سی آر کی بس یاترا کو منظوری دینے کی بی آر ایس کے قائدین نے چیف الیکٹورل آفیسر سے اپیل کی ہے۔ بی آر ایس کے قائد باسو دیو ریڈی نے بس یاترا کی تفصیلات اور روٹ میاپ ، وکاس راج کو پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ بس یاترا کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔ پولیس کو بھی تعاون کرنے کی ہدایت دینے کی چیف الیکٹورل آفیسر سے اپیل کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باسو دیو ریڈی نے کہا کہ ہر پارلیمانی حلقہ کے 3 تا 4 اسمبلی حلقوں میں کے سی آر روڈ شوز کا اہتمام کریں گے جس کیلئے پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاری کی گئی ہیں اور روٹ میاپ کو بھی قطعیت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تلنگانہ بھون میں منعقدہ پارٹی کے اجلاس میں کے سی آر کی بس یاترا میں پارٹی قائدین کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ روڈ شوز صبح 8 سے 10 بجے اور پھر شام میں 5 تا رات 10 بجے ہوں گے۔ بس یاترا کے دوران کے سی آر عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ 2