حیدرآباد۔چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے کویڈ19کے رابطے میں آنے کے دعوی پر مشتمل رپورٹ کی اشاعت پر ایک تلگو روزنامہ کی ایڈیٹر کو پیر کی صبح جوبلی ہلز پولیس کی ایک ٹیم نے حرکت میں آتے ہوئے گرفتار کرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق محمد الیاس کو رحمت نگر کے ساکن ہیں نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ آداب تلنگانہ نامی ایک تلگو روزنامہ نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی ایک جھوٹی خبر شائع کی ہے۔
شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے جوبلی ہلز پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 505(2)اور505(b)کی تحت ایک مقدمہ درج کیااور ایڈیٹر آداب حیدرآباد وینکٹیشوار راؤ کو گرفتار کرلیاہے