تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سرمایہ داروں کو مدعو کرنے دونوں قائدین مصروف
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ڈاؤس میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ، دونوں قائدین ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک ہوکر دنیا کے سرمایہ داروں کو اپنی اپنی ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے راغب کر رہے ہیں۔ ملاقات کی تصاویر کو کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے اور اس ملاقات کو اچھی ملاقات قرار دیا ہے ۔ تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے جگن موہن ریڈی چند بین الاقومی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے انہیں واقف کرا رہے ہیں جس پر مختلف کمپنیوں نے آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ دوسری طرف تلنگانہ میں سرمایہ داروں کو مدعو کرنے ڈاؤس کے دورہ پر مصروف کے ٹی آر بھی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کی صنعتی پالیسی ، سرمایہ کاری پر دی جانے والی سہولتوں سے واقف کرا رہے ہیں جس پر کئی کمپنیوں کے نمائندوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے ۔ فوڈ پروسیسنگ شعبہ میں 500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے لولو گروپ کے سربراہ یوسف علی آگے آئے ہیں، ساتھ ہی سوئزرلینڈ کی انشورنس کمپنی سوئس رے نے بھی حیدرآباد میں اپنا آفس قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ اسپین کی کیما فارما کمپنی نے حیدرآباد میں 100 کروڑ سے اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ ای کامرس ’می شو‘ کمپنی نے بھی حیدرآباد میں اپنا دفتر قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ ن