کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر خون کا ریکارڈ عطیہ

   

2 ہزار افراد نے کیمپ میں حصہ لیا
حیدرآباد۔ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو کی سالگرہ کے موقع پر ٹی آر ایس قائدین نے خون کے عطیے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انڈیا بک آف ریکارڈ میں ٹی آر ایس قائدین کے خون کے عطیے کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ رکن اسمبلی جوبلی ہلز ایم گوپی ناتھ کی قیادت میں وجئے بھاسکر ریڈی اسٹیڈیم میں میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سابق میں ایک ہی وقت میں 861 افراد کے خون کے عطیہ کو انڈیا بک آف ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس مرتبہ تقریباً 2 ہزار افراد نے خون کا عطیہ دے کر نیاریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریڈ کراس سوسائٹی نے یہ خون حاصل کیا۔ وزیر داخلہ محمود علی، وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار، وزیر انیمل ہسبنڈری سرینواس یادو اور عوامی نمائندوں کی کثیر تعداد میں خون کے عطیہ کیمپس میں حصہ لیا۔