کے کویتا کی بی آر ایس کے سابق اراکین اسمبلی پر اظہار برہمی

   

نظام آباد۔10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے قائدین ، کارکنوں کے اجلاس میں قانون ساز کونسل کے رکن کے کویتا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق ارکان اسمبلی کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ پارٹی کارکن اور قیادت کے درمیان سابق ارکان اسمبلی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے اور تلنگانہ تحریک سے وابستہ قائدین ، کارکنوں کے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کی اور آئندہ منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہوتے ہوئے کے سی آر کو تحفہ دینے کی خواہش کی ۔ نظام آباد پارلیمانی حلقہ کا اجلاس کل تلنگانہ بھون میں منعقد ہوا تھا اس اجلاس میں نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے سابق ارکان اور منتخبہ ارکان اسمبلی و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کویتا نے سابق ارکان اسمبلی کے رویہ پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تحریک سے وابستہ کارکنون کو نظر انداز کرنے اور ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی گئی تو پارٹی کی ارکان اسمبلی نے پرٹو کال کے نام پر ملاقات کرنے نہیں دیا اور کارکنوں کو نظراندا زکرنے کی وجہ سے ہی پارٹی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی اور سرکاری عہدوں کی فراہمی میں کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا اور چند قائدین نے اُن کی مرضی کے مطابق کارکنوں کو عہدہ فراہم کئے ۔ 2019 ء کے انتخابات کے بعد ضلع میں پارٹی کے اہم قائدین میں ناراضگیا ں بھی پائی جارہی تھی اسے دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تھے ۔
کے کویتا نے نظام آباد اور دیگر اسمبلی حلقہ جات کے کارکنوں کی حقیقت کو بھی واضح کیا ۔