ک40 کروڑ روپئے مالیتی چاندی ضبط

   

حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) بوئن پلی پولیس نے سکندرآباد علاقہ میں تلاشی کے دوران ایک کنٹینر سے 40 کروڑ مالیتی چاندی ضبط کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بیگم پیٹ رام ریڈی کے مطابق بوئن پلی پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں 368 چاندی کی اینٹیں فی اینٹ 30 کیلو وزنی کو ضبط کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ چاندی جے پی مورگن لندن کی کمپنی سے چینائی کی برنکس انڈیا لمیٹیڈ کمپنی کو منتقل کئے جارہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ضبط شدہ چاندی کی اینٹوں کا جملہ وزن 10,868 کیلو ہے جس کی مالیت 40 کروڑ روپئے ہے۔ پولیس نے کہا کہ ضبط شدہ چاندی اور کنٹینر کے ڈرائیور اور دیگر دو افراد جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ، کو جی ایس ٹی حکام کے حوالے کردیا گیا۔