گؤ سیوآیوگ کو گؤ رکھشکو ں سے تحفظ کی ذمہ داری، گائے رکھنے والے کسانوں کو یومیہ 30روپے دینے کا فیصلہ

,

   

لکھنؤ: ہجومی تشدد واقعات کو روکنے کے لئے یوگی حکومت نے گؤ سیوا آیوگ کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے انہیں گائیوں کے قانونی کاروباریوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کریں اور جانوروں کے محفوظ منتقلی کو یقینی بنائے۔ گؤ سیوا آیوگ اور محکمہ مویشی پروری کے ایک مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے ہدایت دی کہ آیوگ ان کاروباریو ں کو سرٹفکیٹ فراہم کریں او رجانوروں کے منتقلی کو محفوظ بنائے۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے آیوگ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ گائیوں کے لئے بنائے گئے شیلٹر س کا بھی معائنہ کریں ان شیلٹرس کو خودکفیل بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ یوگی ادتیہ ناتھ نے یہ بھی کہا کہ ان کسانوں کو روزانہ 30روپے دئے جائیں جو کم از کم دو گائیو ں کی نگرانی کرتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم اس لئے دی جارہی ہے تاکہ وہ ان جانوروں کے لئے چارے کا انتظام کرسکیں اور انہیں آزاد نہ چھوڑیں۔ گائے اسمگلنگ کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے یوگ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ گائے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مناسب انتظام کریں۔