گاؤں میں لوگوں کی آمد کے متعلق پولیس کو جانکاری دینے والی عورت کو یوپی میں گولی مارکر ہلاک کردیاگیاہے

,

   

منی پوری۔ایک نوجوان عورت کو چہارشنبہ کے روز گولی مارکر ہلاک کردیاگیا کیونکہ اترپردیش کے گاؤں مین پوری میں لاک ڈاؤن کے بعد لوگوں کی آمد کے متعلق پولیس کو جانکاری دی تھی۔

مذکورہ واقعہ علی پور گاؤں میں پیش آیا جہاں پر ونئے یادو نے افراد کی ایک فہرست تیار کی‘ جس میں زیادہ تر مہاجر ورکرس ہیں جو دوسری شہروں سے مذکورہ گاؤں ائے تھے۔

ونئے یادو اور ان کی سالی سندھیا نے مقامی انتظامیہ کو گاؤں میں آنے والے لوگوں کے متعلق جانکاری دی ہے جس کے بعد تمام مہاجر ورکرس کی محکمہ صحت کے عہدیداروں کی طبی جانچ بھی کی تھی۔ان میں سے ایک آرمی کا جوان شلیندر بھی تھے جس کا نام عہدیداروں کو دی گئی فہرست میں شامل تھا۔

اس کی ونئے یادو سے بحث ہوئی اور معاملہ اس وقت کشیدگی کاشکار ہوگیا جب شیلندر نے فائیرنگ کردی جس میں سندھیا یادو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

شلیندر کو گرفتار کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

ریاستی حکومت نے تمام سے استفسار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف ے دوران گاؤں میں آنے والے تمام لوگوں کی جانکاری فراہم کریں