گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین کا احتجاج‘ گاڑیاںنذر آتش

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقہ میرپور میں گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے اور فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کے ملامین نے مظاہرہ کے دوران کچو کھیت کے علاقہ کو میدان جنگ بنادیا اور علاقہ میں ٹریفک کی آمدو رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کے مزدور اپنی واجب الادا اجرت اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور مظاہرین نے پولیس اور فوج کے اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔