گانجہ اسمگلنگ کا بین ریاستی ریاکٹ بے نقاب، پانچ افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /3 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست کے انسداد منشیات ٹیم (TSNAB) نے شہر میں گانجہ اسمگلنگ کے بین ریاستی ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے مالیتی منشیات برآمد کرلئے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انسداد منشیات ٹیم ڈی سنیتا ریڈی نے بتایا کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی یہ ٹولی بڑے پیمانے پر گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔ اس ٹولی کا سرغنہ عثمان آباد مہاراشٹرا کا حسن ہے جو آندھراپردیش کے وجئے نگرم علاقہ سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے مہاراشٹرا پونے منتقل کیا کرتا تھا ۔ اس ٹولی میں راجو امباداس شنڈے ، بالاجی ارجن کالے ، نکھل نندکمار گھاوالی ، مدھوکر ارجن کالے اور سنجے رویندر چوہان شامل ہے ۔