گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔8۔ ستمبر (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر زون نے آندھراپردیش سے ممبئی منتقل کئے جارہے گانجہ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 58.5 کیلو گانجہ ، ایک کار ، ایک پولیس کا سائن بورڈ و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ دھیرج سنا لعل جیسوال ساکن بدلہ پور تھانے اور 21 سالہ پرشانت سنجے شنڈے ساکن کلیان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خشک میوہ کا کاروبار کرنے والے جیسوال نے آسان طریقہ سے پیسے کمانیکی خاطر منصوبہ تیار کرتے ہوئے آندھراپردیش سے گانجہ کی خریداری کی اور مہاراشٹرا منتقل کرنے کے بعد گانجہ کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اس نے اپنے ساتھی روہت کی گاڑی کرایہ پر حاصل کی اور پرشانت سنجے شنڈے کو اپنے ساتھ شامل کرلیا اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کو بدل دیا گیا اور آندھراپردیش کی نمبر پلیٹ کو لگاکر پولیس تلاشی سے بچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ تاہم سائبر آباد میں اسپیشل آپریشن ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ع