گانجہ کی اسمگلنگ کا ریاکٹ بے نقاب

   

2 ملزمین گرفتار، ایس پی کا انکشاف، پولیس عہدیداروں کی ستائش
نلگنڈہ ۔ پولیس نلگنڈہ نے بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ کرنے والے 2 ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے 120 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ہے۔ ملزمین کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ یہ بات ضلع مہنم پولیس محترمہ راما راجیشوری نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈی جی پی کے احکامات کے مطابق ضلع پولیس نلگنڈہ اور نکریکل نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ نمبر 65 پر واقع نگیش ہوٹل کے یہاں پر گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران وجے واڑہ سے حیدرآباد کی سمت جانے والی گاڑی کار میں 60 کیلو گانجہ پیاکٹس پائے گئے۔ جس کی مالیت زائد از 7 لاکھ روپے بتائی گئی کو ضبط کرلیا گیا۔ آر موہن عرف بھانو وید بابو سنگاریڈی کا متوطن جو گزشتہ میں بھی آندھرا میں گانجہ کی منتقلی کے دوران گرفتار ہوا تھا اور وشاکھاپٹنم جیل میں دیویندر نامی شخص سے ملاقات کی تھی۔ پروین نامی شخص نے یہ اعتراف کیا کہ وہ گانجہ کے 60 تھیلے جو 120 کیلو مالیتی ایک کروڑ روپے بتایا جاتا ہے اس میں ملوث تھا۔ پولیس نے گرفتار شدہ ملزمین ایم پروین عمر 22 کار ڈرائیور آر موہن عمر 22 دیویندر پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک کار، 2 سل فونس کو ضبط کرلیا۔ انہوں نے ٹاسک فورس ڈی ایس پی، مسٹر موجگیا، ڈی ایس پی نلگنڈہ مسٹر پی نرسمہا ریڈی سرکل انسپکٹر وائی ایل شنکر و دیگر کی ستائش کی۔