گانجہ کی اسمگلنگ کے دو علیحدہ واقعات

   

دو ملزمین گرفتار، 18 کیلو گانجہ ضبط، پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/26جولائی، ( سیاست نیوز) تکا رام گیٹ پولیس نے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 15 کیلو 600 گرام گانجہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ ڈی ولاس ریڈی متوطن وشاکھاپٹنم آندھرا پردیش خواہشمند گاہکوں کو گانجہ فراہم کرنے کیلئے وشاکھاپٹنم سے بذریعہ ٹرین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچ کر وہاں پر خواہشمند گاہکوں کو منشیات فروخت کرنے کی کوشش میں تھا کہ پولیس تکارام گیٹ نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے گانجہ برآمد کرلیا۔دریں اثنا گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو گوپالا پورم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شیخ عمران متوطن اسٹیشن روڈ ورنگل نے بذریعہ ٹرین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچ کر اپنے ہمراہ لائے ہوئے 3.7 کیلو گانجہ خواہشمند گاہکوں کو فراہم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ گوپالا پورم پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر شراون کمار نے شیخ عمران کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ورنگل سے ہے اور معاشی پریشانیوں کے نتیجہ میں اس نے گانجہ فروخت کرکے آسانی سے روپے کمانے کا منصوبہ بنایا اور اس کے تحت اس نے دس دن قبل ورنگل ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص سے 11 ہزار روپئے کی ادائیگی کے بعد 4 کیلو گانجہ خریدا اور ان منشیات کو بذریعہ ٹرین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش میں تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ب