گانجہ کی فروخت کی کوشش ، تین گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کا کاروبار کرنے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ شیخ مصطفی ساکن رحمت نگر یوسف گوڑہ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے کی 32 سالہ شیام جارج ‘ 35 سالہ جی سینو سے ملاقات ہوئی جو گانجہ کے عادی ہیں ۔ تینوں ملزمین نے آسانی سے روپئے کمانے کیلئے دھول پیٹ کے گانجے کے کاروباریوں سے گانجہ حاصل کرکے اسے پیاکٹس کی شکل میں دیگر آٹو ڈرائیورس کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ اس سلسلے میں ملزمین نے ڈھائی کیلو گانجہ دھول پیٹ سے حاصل کیا ۔ گانجہ کا کاروبار کرنے کی اطلاع پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے مذکورہ ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ڈھائی کیلو گانجہ اور 13 ہزار نقد رقم برآمد کرلیا ہے ۔