گانجہ کے کاروبار پر چار افراد گرفتار، گانجہ و گاڑیاں ضبط

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) بوئن پلی پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے گانجہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق فلم نگر بنجارہ ہلز کے ساکن وائی نوین اپنے دیگر ساتھیوں مانیکر مدن، مانشی، شیخ امیر، کے سائی رام، شیخ سلمان اور ایک کم عمر بچہ کے ساتھ شہر میں گانجہ کا کاروبار کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ شیخ امیر، سائی رام اور شیخ سلمان اپنے ساتھیوں نوین، مدن اور مانشی کو گانجہ فروخت کرتے تھے اور اس گانجہ کو ایک کم عمر بچہ کے ذریعہ خواہشمند گاہکوں تک پہنچایا جاتا تھا۔ موبائیل فون پر آپس میں رابطہ رکھتے ہوئے یہ کاروبار کرتے تھے اور علاقہ بوئن پلی میں بھی گانجہ فروخت کررہے تھے۔ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی کہ مذکورہ افراد اولڈ بوئن پلی میں واقع ملٹری ڈیری فارم روڈ پر گانجہ فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر پولیس کی ایک ٹیم نے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.2 کیلو گانجہ، 3 موٹر سائیکلیں ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا۔ بعد ازاں جیل منتقل کردیا گیا۔ ب