لکھنؤ : گاندھی جینتی کے موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گاندھی آشرم میں چرخہ چلایا اور عوام الناس کو کھادی مصنوعات خریدنے کی اپیل کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی آزادی کے مہانائیک تھے ۔ملک مہاتما گاندھی کے ملک اور انسانیت کے لیے ان کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کر رہا ہے ۔ خیال کیا جاتا تھا کہ برطانوی سلطنت کا سورج کبھی غروب نہیں ہوتا لیکن بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں تحریک آزادی ان کاسورج غروب کرنے میں کامیاب رہی۔چیف منسٹر نے مہاتما گاندھی کی جینتی پر علاقائی گاندھی آشرم میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہاں انہوں نے چرخا کاتا اور بھجن کا لطف اٹھایا۔ انہوں نے کھادی کے کپڑے بھی خریدے اور آن لائن ادائیگی بھی کی۔