گاندھی بھون میں آج کانگریس کی ایک روزہ ستیہ گرہ

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی (سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے طلب کئے جانے کے خلاف کل 26 جولائی کو گاندھی بھون میں ستیہ گرہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کی قیادت صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی کریں گے۔ گاندھی خاندان کے خلاف بی جے پی کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر احتجاج کیلئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے 26 جولائی کو ملک بھر میں پرامن ستیہ گرہ کی اپیل کی ہے۔ گاندھی بھون میں صبح 10 بجے ستیہ گرہ کا آغاز ہوگا اور سونیا گاندھی کی ای ڈی آفس میں پوچھ تاچھ کی تکمیل تک احتجاج جاری رہے گا۔ ستیہ گرہ میں پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدیدار، ارکان اسمبلی و کونسل ، سابق ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی ، ضلع کانگریس صدور، ضلع کانگریس کمیٹیوں کے عہدیدار ، محاذی تنظیموں کے قائدین حصہ لیں گے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے تمام عہدیداروں کو ستیہ گرہ میں شرکت کیلئے پابند کیا گیا ہے۔ ر