گاندھی جی اورلال بہادر شاستری کو قوم کا خراج

   

نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے 154 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک و قوم نے خراج عقیدت پیش کیا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول مالا چڑھائی اور جدوجہد آزادی میں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کے روز مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر انہیںخراج عقیدت پیش کیا۔