گاندھی ہاسپٹل سے کورونا مریض لاپتہ

   

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) علاقہ دھول پیٹ سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس شکار کا مریض پراسرار طورپر گاندھی ہاسپٹل سے لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق 34 سالہ نریندر سنگھ جو منگل ہاٹ جالی ہنومان علاقہ کا ساکن ہے کو /30 مئی کے دن کنگ کوٹھی ہاسپٹل سے گاندھی ہاسپٹل بذریعہ ایمبولینس منتقل کیا گیا تھا ۔ نریندر سنگھ کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی اور کورونا وائرس کے اثرات دکھائی دے رہے تھے ۔ نریندر سنگھ کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد اس نے اپنے بھائی مکیش سنگھ سے فون پر دو دن تک بات چیت کی اور بعد ازاں اس کا فون سوئچ آف ہوگیا ۔ نریندر کے ارکان خاندان نے منگل ہاٹ پولیس سے شکایت درج کروائی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نریندر سنگھ کا نام گاندھی ہاسپٹل کے آؤٹ پیشنٹ رجسٹر میں ہے لیکن شریک ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہے ۔